مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں دفاعی مشقوں کے دوران دس صہیونی فوجی دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مشقوں کے دوران دھواں بھرنے کی وجہ سے فوجیوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات پیش آئیں اور طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتالوں میں لے جایا گیا تاہم دس فوجی ہسپتال میں ہلاک ہوگئے۔
یروشلم پوسٹ نے صہیونی فوجی ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ حادثے کے بعد وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی فوج نے گذشتہ مہینے فوجی اڈے تسئلیم میں دھماکے سے نو فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔
غزہ پر حملے کے بعد مقاومتی تنظیموں کے حملوں میں ہزاروں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی اصل تعداد صہیونی حکومت کی فراہم کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ