مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایشیائی ممالک کی تنظیم اے سی ڈی کا اجلاس اگلے ہفتے ایران میں ہوگا جس میں رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ اور اعلی سفارت کار شرکت کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے اتوار اور پیر کو تہران میں ہونے والے اجلاس میں رکن ممالک کے 30 سے زیادہ اعلی سطحی وفود شرکت کریں گے۔
ایران 2023 سے ایشین کواپریشن ڈائیلاگ کی صدارت کررہا ہے۔ ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی اجلاس کے آغاز پر خطاب کریں گے۔
ایشین کواپریشن ڈائیلاگ 2002 میں وجود میں آئی تھی۔ تنظیم کا صدر دفتر کویت میں ہے اور اس وقت 35 ممالک تنظیم کی رکنیت رکھتے ہیں۔
اس سے پہلے تنظیم کے وزرائے خارجہ اور چیمبرز آف کانفرنس کے سربراہان اور وزرائے سیاحت کا بھی ایران میں اجلاس ہوچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ