5 جون، 2024، 1:06 PM

اسرائیل کے خلاف فیصلہ، امریکی کانگریس میں عالمی عدالت پر پابندی کی قرارداد منظور

اسرائیل کے خلاف فیصلہ، امریکی کانگریس میں عالمی عدالت پر پابندی کی قرارداد منظور

صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ دینے کے بعد امریکی کانگریس کے اراکین نے عالمی عدالت پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف مظالم اور نسل کشی کے بعد عالمی عدالت نے اسرائیل کے خلاف فیصلہ صادر کیا تھا۔

امریکہ نے عالمی عدالت کے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی عدالت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کے اراکین نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے تحت صہیونی حکومت کے کسی اہلکار کو گرفتار کرنے کی صورت میں عالمی عدالت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت کے پراسکیوٹر نے کہا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہے۔ اب تک کی تحقیقات کے مطابق اسرائیل نے منظم منصوبہ بندی کے تحت فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے لئے اقدامات کئے تھے۔

News ID 1924506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha