26 مئی، 2024، 6:28 PM

حزب اللہ کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے، العباد اور جل العالم کو نشانہ بنایا

حزب اللہ کے صیہونی ٹھکانوں پر نئے حملے، العباد اور جل العالم کو نشانہ بنایا

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی ٹھکانے جل العالم اور العباد کو نئے میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔

مہر نیوز کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جاری کردہ دو الگ الگ بیانات میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوج کے دو اہم ٹھکانوں العباد اور جل العالم کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

دوسری طرف صہیونی میڈیا نے بھی اطلاع دی ہے کہ لبنان سے شمالی مقبوضہ علاقوں کے قصبے مغربی الجلیل پر تقریباً 15 راکٹ داغے گئے۔

News ID 1924329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha