27 مئی، 2024، 10:54 AM

اسرائیل کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تباہ کن تھے، امریکی صدر کا اعتراف

اسرائیل کے خلاف ایران کے ڈرون اور میزائل حملے تباہ کن تھے، امریکی صدر کا اعتراف

امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اگر امریکی فوج تل ابیب کو بچانے کے لئے نہ آتیں تو ایران کے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے اس رجیم کو تباہ کر سکتے تھے۔

مہر نیوز نے اے بی سی نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ اعتراف نیو یارک کے ویسٹ پوائنٹ میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ملٹری اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

بائیڈن نے یورپ اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: ’’امریکہ کی تاریخ میں موجودہ دور جیسا کوئی دور نہیں آیا، ہم اپنی افواج سے دنیا کے مختلف حصوں بشمول اسرائیلی حکومت کے دفاع میں بیک وقت مختلف مشن انجام دینے کے لیے کہنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کا ذکر کئے بغیر صیہونی حکومت کے دفاع میں امریکی فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر ایران کا ڈرون اور میزائل حملہ تباہ کن تھا۔ اور میں فوری جواب دینے اور حملے کے خلاف تل ابیب کی مدد کرنے پر امریکی فوج کی تعریف کرتا ہوں۔"

12 اپریل کو ایران نے دمشق میں سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے جواب میں اسرائیل کے خلاف وعدہ صادق کے نام سے ایک تعزیری کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے صیہونی ٹھکانوں پر سیکڑوں میزائل اور ڈرون داغے۔

 ایران نے کہا کہ اس نے امریکہ کو اسرائیلی حکومت کو سزا دینے کے تہران کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا اور اس آپریشن کے بعد اسرائیلی اہداف پر حملے مکمل ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بھی واضح کیا تھا کہ ایران کی فوجی کارروائی ایران کے سفارتی مقامات پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں جائز دفاع سے متعلق اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 پر مبنی ہے۔

News ID 1924325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha