15 مئی، 2024، 12:02 PM

اداروں اور عہدیداروں پر آسٹریلوی پابندی قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

اداروں اور عہدیداروں پر آسٹریلوی پابندی قابل مذمت ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے ایرانی اداروں اور اہلکاروں پر پابندی کی سخت مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے آسٹریلیا کی جانب سے بعض ایرانی اداروں اور اہلکاروں کے خلاف پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور اس کے حامی ممالک غزہ میں صہیونی جارحیت اور دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے جیسے بین الاقوامی قوانین کے منافی اقدامات پر خاموشی اختیار کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا جیسے ممالک کی دوغلی پالیسی اور غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف استعمال کرنے کے لئے صہیونی حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں کشیدگی اور بدامنی کی اصلی وجہ صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی جانب سے اسرائیل کی اندھی حمایت ہے۔

وزارت خارجہ نے ایرانی اداروں اور اہلکاروں پر پابندی اور واشنگٹن کی پیروی کرنے پر آسٹریلیا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھی آسٹریلیا کے خلاف اس طرح کے جوابی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

News ID 1923956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha