11 مئی، 2024، 3:14 PM

ایران نے قبضے میں لئے گئے جہاز کے عملے کے مزید سات ارکان رہا کر دئے

ایران نے قبضے میں لئے گئے جہاز کے عملے کے مزید سات ارکان رہا کر دئے

ایران نے پرتگالی پرچم والے جہاز MSC Aries کے عملے کے مزید سات افراد کو رہا کر دیا ہے، جسے سپاہ پاسداران انقلاب نے اپریل کے وسط میں قبضے میں لیا تھا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران میں شہری ترقی کی وزارت نے ہفتے کے روز MSC Aries کے عملے کے مزید سات ارکان کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔

یہ رہائی ایرانی وزارت خارجہ اور ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی سفارتی کوششوں اور متعلقہ عدالتی حکام کی منظوری سے ممکن ہوئی۔

رہائی پانے والے عملے کے ارکان میں سے پانچ  ہندوستان سے، ایک ایسٹونیا اور ایک فلپائن سے ہیں، جو اپنے اپنے ممالک کو واپس لوٹ گئے ہیں۔

مذکورہ وزارت نے یہ بھی بتایا کہ عملے کے باقی ارکان ابھی بھی جہاز پر سوار ہیں اور انہیں ایران میں اپنے ممالک کے قونصلر اور سفارتی حکام تک رسائی حاصل ہے۔

یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ایرانی حکام کی جانب سے ایک خاتون ملاح کو رہا کیا گیا تھا، جب کہ عملے کے 17 دیگر ارکان اب بھی جہاز پر موجود ہیں۔

News ID 1923890

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha