15 اپریل، 2024، 2:19 PM

جوابی کاروائی کی صورت میں ایران مزید سخت کاروائی کرے گا، عبداللہیان کی جوزف بورل سے ٹیلیفونک گفتگو

جوابی کاروائی کی صورت میں ایران مزید سخت کاروائی کرے گا، عبداللہیان کی جوزف بورل سے ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی یونین کے وزیر امور خارجہ پر واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف صہیونی حکومت جوابی کاروائی کرے تو پہلے سے زیادہ سخت حملہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ نے شام مٰیں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی دہشت گرد حملے کے جواب میں اسرائیل پر حملے کے بارے میں ایرانی موقف سے ان کو آگاہ کیا۔

عبداللہیان نے کہا کہ صہیونی حکومت نے مسلسل شام میں ہمارے فوجی عہدیداروں کو نشانہ بنایا ہے۔ دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی مذمت میں ایک بیان تک نہیں آیا جس کے بعد ایران اپنے حق دفاع کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملے پر مجبور ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حملہ دفاعی اور قانونی تھا جس کے بعد ہم نے پیغام دیا ہے کہ مسئلہ ختم ہوگیا ہے۔ البتہ صہیونی حکومت کی جانب سے کوئی جوابی اقدام کی صورت میں پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

اس موقع پر یورپی یونین کے رہنما نے کہا کہ ایرانی حملہ ہماری توقع کے برعکس تھا۔ یورپی یونین غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ ایران نے کشیدگی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ یورپی یونین نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

News ID 1923331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha