14 اپریل، 2024، 12:27 AM

صہیونی فضائی حدود بند

 صہیونی فضائی حدود بند

اسرائیلی ریڈیو اور ٹی وی کے مطابق صہیونی حکومت نے ایرانی حملوں کے خدشات بڑھنے کے بعد ملکی فضاوں کو بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی ڈرون حملوں کے پیش نظر فضائی حدود کو صبح سات بجے تک کے لئے بند کردیا ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ ایران کا حملہ صرف ڈرون طیاروں تک محدود نہیں بلکہ کروز میزائل کی شکل میں بھی ہوگا۔

دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اس سلسلے میں امریکہ سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

News ID 1923285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha