24 مارچ، 2024، 5:59 PM

غزہ: قدس بریگیڈز نے صیہونی ٹھکانوں پر نئے میزائل حملوں کی تصاویر شائع کیں

غزہ: قدس بریگیڈز نے صیہونی ٹھکانوں پر نئے میزائل حملوں کی تصاویر شائع کیں

فلسطین کی مزاحمتی فورس قدس بریگیڈز نے غزہ میں غاصب صیہونی دشمن کے فوجی ٹھکانوں اور بستیوں پر بھاری میزائل حملوں کی تصاویر جاری کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ  قدس بریگیڈ نے غزہ کی پٹی سے ملحقہ صہیونی بستیوں اور غزہ کے مغربی محاذ پر قابض صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر نئے راکٹ اور مارٹر حملوں کی تصاویر شائع کیں۔

قدس بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی  فوج کے ٹھکانوں، غزہ سے ملحقہ مقبوضہ بستیوں اور ایمونیش ڈپو پر راکٹوں کی بوچھاڑ دکھائی گئی ہیں۔

تصویروں میں غزہ شہر کے مغرب مورچے پر قابض دشمن کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر مارٹر حملے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

News ID 1922809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha