23 مارچ، 2024، 2:28 AM

پابندیاں ایران کی جوہری صنعت میں ترقی کا باعث بنیں، ترجمان ایرانی جوہری توانائی ایجنسی

پابندیاں ایران کی جوہری صنعت میں  ترقی کا باعث بنیں، ترجمان ایرانی جوہری توانائی ایجنسی

ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم (AEOI) کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف مغرب کی طرف سے عائد پابندیاں ملک اور اس کی جوہری صنعت کے لیے ایک مضبوط نقطہ بن گئی ہیں۔

مہر نیوز کی رپورٹ مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان کمال وند نے کہا کہ پابندیوں کے باوجود ایران ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر ریڈیو فارماسیوٹیکلز کو برآمد کرنے والے ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کا حصول سیاسی میدان میں بھی اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ جوہری صنعت ملک کی خود مختاری کو ضمانت فراہم کرتی ہے۔

کمال وندی نے مزید کہا کہ دشمن اسلامی جمہوریہ کو ملکی سطح پر جوہری صنعت حاصل کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے۔

News ID 1922765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha