20 مارچ، 2024، 3:53 PM

رہبر معظم نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے خطاب کریں گے

رہبر معظم نئے ہجری شمسی سال کی مناسبت سے خطاب کریں گے

رہبر معظم آج نئے سال کے آغاز پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں سے خطاب کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی کلینڈر سال کے مطابق نئے سال کے آغاز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای تہران کے حسینیہ امام خمینی میں عوام سے خطاب کریں گے۔

ایرانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں سے ہونے والا خطاب ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ہر سال رہبر معظم نئے سال کے آغاز پر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک پر عوام سے خطاب کرتے تھے۔ اس سال ماہ رمضان میں نیا سال شروع ہونے کی وجہ سے تہران میں خطاب کریں گے۔

News ID 1922718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha