18 مارچ، 2024، 10:13 AM

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے، ایرانی سفیر

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر امیری مقدم نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کی امید ظاہر کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعیینات  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کی طرف اشاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تجارت کا موجودہ حجم بڑھاکر 5 ارب ڈالر تک لے جاسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا محل وقوع نہایت اہم ہے۔ دونوں ممالک مشرق وسطی، جنوبی ایشیا اور مرکزی ایشیا کے گیٹ وے کی حیثیت رکھتے ہیں علاوہ ازین دونوں ممالک سمندری راستے سے پوری دنیا کو مختلف اشیاء فراہم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 12 سرحدی تجارتی مارکیٹ فعال ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

امیرمقدم نے مزید کہا کہ گوادر اور چابہار بندرگاہیں دونوں ملکوں کی سمندری تجارت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لہذا دونوں ممالک کو مشترکہ طور پر ان بندرگاہوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔

News Code 1922665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha