8 فروری، 2024، 8:40 PM

حزب اللہ کے قابض اسرائیلی فوج کے کئی اہم ٹھکانوں پر حملے

حزب اللہ کے قابض اسرائیلی فوج کے کئی اہم ٹھکانوں پر حملے

لبنان کی حزب اللہ نے غاصب اسرائیلی حکومت کے اہم فوجی ٹھکانوں اور کریات شمعون کے اہم مرکز کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ کے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی فوجی ٹھکانے برنیت پر میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔ 

حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں  مقبوضہ شمالی فلسطین کے سرحد قصبے کریات شمعون پر میزائل حملہ کرکے اسرائیلی فوج کی 769ویں بریگیڈ کے  ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا۔

ادھر اسرائیلی سرکاری ریڈیو نے کریات شمعون کے فوجی اڈے پر حملے میں ایک افسر اور دو صیہونی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

News Code 1921766

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha