5 دسمبر، 2023، 9:06 AM

غاصب صہیونی فوج کا دو سکولوں پر حملہ، 50 شہید

غاصب صہیونی فوج کا دو سکولوں پر حملہ، 50 شہید

صہیونی فورسز نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے دو سکولوں پر حملہ کرکے عمارت میں پناہ لینے والے 50 افراد کو شہید کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ غزہ کے سکولوں اور غیر فوجی مقامات پر صہیونیوں کے حملے شدت اختیار کرگئے ہیں۔ 

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق الدرج محلے میں واقع دو اسکولوں پر صہیونی فوج نے بمباری کی ہے۔

اسکولوں میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ صہیونی حملے کے نتیجے میں کم از کم  فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب حماس اور جہاد اسلامی کے مجاہدین صہیونی فوج پر جوابی حملے کررہے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غاصب صہیونیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

News ID 1920369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha