27 نومبر، 2023، 2:19 PM

دفاعی صنعت کا شاہکار "دیلمان جنگی کشتی" کی ایرانی بحریہ میں باقاعدہ شمولیت

دفاعی صنعت کا شاہکار "دیلمان جنگی کشتی" کی ایرانی بحریہ میں باقاعدہ شمولیت

ملکی سطح پر تیار دیلمان ڈسٹرائر جدید سہولیات سے آراستہ اور طویل مدت تک سمندر میں جاسوسی اور نگرانی کے ساتھ ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ میں جنگی کشتی دیلمان کی باقاعدہ شمولیت کی تقریب آج صبح منعقد ہوئی۔ ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل عبدالرحیم موسوی، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری اس تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ دیلمان کشتی جدید آلات سے آراستہ ہونے کے ساتھ تربیتی امور اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دیلمان ڈسٹرایر ملکی دفاعی صنعت میں سنگ میل اور ایرانی بحریہ کی طاقت کا مظہر ہے۔

دیلمان ڈسٹرائیر کا وزن 1500 ٹن ہے جوکہ ملکی سطح پر تیار اسی سیریز کی دوسری کشتیوں زیادہ پیشرفتہ ہے۔ یہ کشتی جماران ڈسٹرائیر کا جدید ترین ماڈل ہے جس میں نئے آلات کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کشتی طویل مدت تک سمندر میں نگرانی، جاسوسی، شناسائی اور ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کشتی پر ضرورت کے وقت ہیلی کاپٹر اڑنے اور اترنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
 

News ID 1920219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • PL 14:57 - 2023/11/27
      0 0
      خدا ایران کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرما
    • حمید US 15:01 - 2023/11/27
      0 0
      ہمت مرداں مدد خدا اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا کریں
    • Saqib ali FR 22:46 - 2023/11/27
      0 0
      زندہ باد ایران