مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بزدلانہ کارروائی میں غزہ میں حماس کے کمانڈرز کے گھروں پر رات بھر بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا جس میں اب شہید ہونے والوںن کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی جن میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد زخمی ہوچکی ہیں۔ گزشتہ دو روز سے اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ بجلی منقطع جب کہ خوراک اور ایندھن کی فراہمی معطل ہے۔
آپ کا تبصرہ