10 اکتوبر، 2023، 12:24 PM

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ پر بزدلانہ کارروائی، 105 خواتین اور 140 معصوم بچے شہید

قابض اسرائیلی فوج کی غزہ پر بزدلانہ کارروائی، 105 خواتین اور 140 معصوم بچے شہید

حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 900 ہوگئی جب کہ غزہ پر 4 روز سے جاری جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی جن میں 140 بچے اور 105 بے گناہ خواتین شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے بزدلانہ کارروائی میں غزہ میں حماس کے کمانڈرز کے گھروں پر رات بھر بمباری کی۔ اسرائیلی بمباری کا سلسلہ آج چوتھے روز بھی جاری رہا جس میں اب شہید ہونے والوںن کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی جن میں 140 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد زخمی ہوچکی ہیں۔ گزشتہ دو روز سے اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ بجلی منقطع جب کہ خوراک اور ایندھن کی فراہمی معطل ہے۔

News ID 1919292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha