5 اکتوبر، 2023، 7:02 PM

فرانسیسی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے نائیجر ملٹری کونسل کا موقف

فرانسیسی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے نائیجر ملٹری کونسل کا موقف

نائجر پر حکومت کرنے والی ملٹری کونسل نے ملک سے فرانسیسی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں موقف اختیار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجر کی ملٹری کونسل نے ملک سے  فرانسیسی افواج کے انخلاء کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ ملک کی افواج اس ہفتے نائیجر کے دارالحکومت نیامی کے شمال میں واقع اولام فوجی اڈے سے 400 فوجیوں کے ساتھ نائیجر سے انخلاء شروع کریں گی۔

نائجر کی گورننگ ملٹری کونسل نے کہا ہے کہ نیامی کے فوجی اڈے کہ جہاں بڑی تعداد میں فرانسیسی فوجی موجود ہیں، کو سال کے آخر تک خالی کر دیا جائے گا۔

فرانس نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں نائیجر سے اپنی فوجیں واپس بلائے گا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق نیامی سے فرانسیسی سفیر کی واپسی کے ایک ہفتے بعد فرانسیسی فوج کے ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا: ہم نائجیریا کے باشندوں کے ساتھ مل کر منظم اور محفوظ طریقے سے نائیجر سے نکل جائیں گے۔ 

دریں اثنا فرانسیسی وزارت خارجہ نے گزشتہ بدھ کو اعلان کیا کہ نائجر میں فرانسیسی سفیر سلوین ایٹی پیرس واپس آ گئے ہیں۔

نائجر سے فرانسیسی افواج کے انخلاء کا عمل اس وقت شروع ہوا جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے 24 ستمبر کو بالآخر نائیجر میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آنے والے مہینوں میں وہ اس ملک کے ساتھ فوجی تعاون ختم کر دیں گے  اور اپنی فوجیں نکال لے گا۔ 

فرانس کے نائیجر میں تقریباً 1500 فوجی ہیں اور میکرون نے پہلے کہا تھا کہ اس مغربی افریقی ملک سے فرانسیسی افواج کا بتدریج انخلاء رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

News ID 1919178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha