2 ستمبر، 2023، 12:49 PM

اربعین مارچ، امام حسین ع کے مقصد اور جدوجہد پر غور و فکر کرنے کا سنہری موقع ہے، رہبر معظم انقلاب

اربعین مارچ، امام حسین ع کے مقصد اور جدوجہد پر غور و فکر کرنے کا سنہری موقع ہے، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے طلباء کے ایک گروپ کے خط کے جواب میں اربعین کی مشی کے بارے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اربعین کی مشی سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے مقصد اور جدوجہد کے بارے میں غور و فکر کرنے کا موقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے ایک اسکول کے طلباء اور فارغ التحصیل افراد کے ایک گروپ نے امام حسین علیہ السلام کی اربعین زیارت کے لیے روانگی سے قبل رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی آقائے خامنہ ای کو ایک خط لکھا ہے۔

ان طلباء کے خط پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے جواب کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی زیارت قبول ہو عزیزو۔

اس مقدس مشی (پیدل سفر) میں توجہ اور توسل کو ہرگز فراموش نہ کریں اور ساتھ ساتھ سید الشہداء علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جدوجہد اور اس کے مقصد اور خدا کی عطا کردہ نعمتوں پر غور و فکر کرنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ 

اس عظیم قربانی کا ہدف مقصد ہر مومن کا ہدف ہونا چاہیے۔

اس سلسلے میں اللہ تعالی سے کامیابی اور ہدایت مانگیں اور اس مقصد کی راہ میں ثابت قدم رہیں۔

سید علی خامنہ ای

News ID 1918695

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha