6 جون، 2023، 9:03 AM

ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکی وزیرخارجہ

ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، امریکی وزیرخارجہ

انہوں نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس لئے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بے بنیاد الزامات کا اعادہ کیا ہے۔ پیر کو بلینکن نے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اس لئے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں راہ حل کے لئے سفارتی طریقہ سب سے بہترین ہے۔ ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اس حوالے سے تمام آپشنز زیرغور ہیں تاکہ ایران کے پاس ایٹمی اسلحہ نہ ہونے کا یقین ہوجائے۔

انتھونی بلینکن نے صہیونی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف پیش ہونے والی قرار دادوں کی شدت مخالفت کرے گا۔ 

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات امریکی مفاد میں ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کے جرائم سے آنکھیں چراتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں دو ریاستوں کی تشکیل سے ہی فلسطینی عوام اور صہیونیوں کے مسائل حل ہوں گے۔
 

News ID 1916996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha