مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ امریکی سازش کے بیانیے میں تبدیلی پرعمران خان کو پوری قوم اوراپنے کارکنوں سے معافی ما نگنی چاہیے، وہ پارلیمان میں رہتے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرتے توانہیں امریکا کے پائوں پڑنے کے بجائے آگے جانے کاراستہ ملتا،عمران خان کواس پراپنے کارکنوں سے معافی مانگنی چا ہیے اورانہیں بتا دیں کہ ایبسلوٹلی ناٹ پر یوٹرن لے لیاہے، عمران خان نے امریکی سازش سے امریکی غلامی تک کا سفرمکمل کرلیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی ، بھارت میں مودی، امریکا میں ٹرمپ اورپاکستان میں عمران خان مسلط کردیا گیا جس سے نقصان ہوا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں جوجولوگ ملوث ہیں انہیں قرارواقعی سزا دینی چاہیے، پاکستانی عوام نے افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیاہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان محسن کش انسان ہے، ان کو بھی معاف نہیں کیاجنہوں نے انہیں اقتداردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ