1 مئی، 2023، 10:13 AM

ایرانی ایئر فورس کے سربراہ کی مہر نیوز سے گفتگو؛

بغیر پائلٹ کے طیارے ایرانی ایئر فورس میں شامل ہوں گے

بغیر پائلٹ کے طیارے ایرانی ایئر فورس میں شامل ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایئر فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ کے طیارے مستقبل قریب میں ایئر فورس میں شامل ہوں گے۔

بریگیڈیئر جنرل حامد وحیدی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے برسوں میں ایئر فورس کی اہم پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے مہر خبررساں ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک کی فضائیہ دن بدن ترقی کر رہی ہے۔ ہم نے ایک لحظہ بھی آرام نہیں کیا ہے کیونکہ اگر آرام سے بیٹھے رہیں تو پیچھے رہ جائیں گے۔

سربراہ ایئر فورس نے کہا کہ کچھ پائلٹ کے ساتھ اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے مستقبل قریب میں ایئر فورس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پائلٹوں کو تربیت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مستقبل قریب میں دوست ممالک کے پائلٹس کو تربیت کے لئے قبول کیا جاسکتا ہے۔

News ID 1916198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha