27 اپریل، 2023، 2:32 PM

حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے، شاہ محمود

حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خط کا جواب دے دیا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقرر کردہ 3 رکنی کمیٹی ہی کرے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے، حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تونام پیش کرے، چیئرمین سینٹ کو خط کا جواب لکھ دیا ہے۔
اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی چاہے تو آئین تبدیل نہیں کرسکتی، مذاکرات آئین کے مطابق کیے جائیں گے، آج مذاکرات شروع ہوئے تو ہم ویلکم کریں گے۔

اس موقع پر وہاں موجود عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت الیکشن میں نہیں جائے گی، یہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ مذاکرات وقت ضائع کرنے کی سازش ہے۔

News ID 1916126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha