مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز سے نقل کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی فوج سمیت کسی سے دشمنی نہیں ‘اگراقتدارمیں آیاتو فوج میں کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑوں گا‘.
انہوں نے حکومت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہنے والے میدان میں آئیں ‘اب تو امپائر اور اسٹیبلشمنٹ بھی تمہارے ساتھ ہے ‘الیکشن لڑکر دکھاؤ‘پی ٹی آئی کو جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے‘ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہیں ‘ باجوہ نے ان چوروں کو اپنی ایکسٹینشن کیلئے مسلط کیا‘پاکستان کا سارا سسٹم غلاموں کا بن گیا ہے ہم آزاد نہیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کو لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال پر عمران خان کا کہناتھاکہ میری فوج سمیت کسی سے دشمنی نہیں ‘اگر ہم آگئے تو فوج میں جو کرپشن ہے میں نہیں چھوڑوں گا۔
آپ کا تبصرہ