مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ رئیسی نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کی مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار کی روشنی میں مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے عراقی وزیراعظم اور عوام کو عید الفطر کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دیگر شعبوں میں جاری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ