9 اپریل، 2023، 3:49 PM

تہران ریاض سفارتی تعلقات کی بحالی امت اور خطے کے لئے اہم ہے، مولانا فضل الرحمان

تہران ریاض سفارتی تعلقات کی بحالی امت اور خطے کے لئے اہم ہے، مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کے نام ایک خط ارسال کر کے تہران ریاض تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کے نام ایک خط ارسال کر کے تہران ریاض تعلقات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ایران و پاکستان کے سفارتی تعلقات کی بحالی آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی حکومت کے کامیاب ویژن اور ایرانی حکام کی خردمندی کی حکایت کرتی ہے اور اس سے امت اسلامیہ کی حیثیت کے ارتقا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران و سعودی عرب کی دوستی سے خلیج فارس کے علاقے میں آپسی کشیدگی کا خاتمہ ہوگا اور مستقبل قریب میں اس سے جنگِ یمن کے خاتمے اور عالم عرب کے دیگر بحرانوں کے حل میں مدد ملے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی جمعیت علمائے اسلام اتحاد و وحدت کو مسلم اقوام کی ترقی و رفاہ کی بنیاد سمجھتی ہے اور اس بات کی قائل ہے کہ آپسی اختلاقات کو گفتگو اور آپسی تعاون کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

News ID 1915795

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha