11 مارچ، 2023، 9:05 PM

دنیائے اسلام کی خواتین کے لیے سب سے بڑے دینی تعلیمی ادارے جامعة الزہراء﴿س﴾ کا انٹری ٹیسٹ

دنیائے اسلام کی خواتین کے لیے سب سے بڑے دینی تعلیمی ادارے جامعة الزہراء﴿س﴾ کا انٹری ٹیسٹ

ایران میں قائم خواتین کی دینی تعلیم کے لیے دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ادارے جامعة الزہراء ﴿س﴾ یا الزہرا یونیورسٹی کا مرکز مذہبی مرکزی شہر قم میں واقع ہے۔ یہ ادارہ دنیائے اسلام میں خواتین کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ شمار ہوتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں قائم خواتین کی دینی تعلیم کے لیے دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ادارے جامعة الزہراء ﴿س﴾ یا الزہرا یونیورسٹی کا مرکز مذہبی مرکزی شہر قم میں واقع ہے۔ یہ ادارہ دنیائے اسلام میں خواتین کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ شمار ہوتا ہے۔

جامعة الزہرا ﴿س﴾ جدید تعلیمی معیاروں پر خواتین کے لیے مختلف اسلامی اور انسانی شعبوں کے علوم میں ڈگری اور اطلاقی کورسز کرواتا ہے۔ 

یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ہر سال ملکی سطح پر باضابطہ انٹری ٹیسٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رواں سال تہران یونیورسٹی کی الہیات و معارف فیکلٹی سمیت جامعہ الزہراء ﴿س﴾ کے صوبائی کیپمسوں میں بیک وقت انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا۔ 

انٹری ٹیسٹ میں دینی تعلیم کے لیول 2، 3 اور 4 میں داخلے کی امیدوار خواتین اور نوجوان طالبات نے شرکت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق رواں سال جامعة الزہراء میں داخلے کی امیدوار طالبات کی تعداد 4 ہزار سے زائد تھی جن میں ایرانی طالبات کے ساتھ ساتھ غیر ملکی طالبات نے بھی حصہ لیا۔ 

News ID 1915217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha