9 مارچ، 2023، 10:39 AM

ایرانی وزیر خارجہ انقرہ سے دمشق روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ انقرہ سے دمشق روانہ ہوگئے

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ترکی دارالحکومت انقرہ سے شام کے دارالحکومت کے لیے روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اپنا دورہ ترکیہ مکمل کر کے شامی حکام سے ملاقات کے لیے انقرہ سے دمشق روانہ ہوگئے۔

 ترکیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے ترکیہ کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو سے انفرہ می ملاقات و گفتگو کی اور علاقائی اور عالمی مسائل من جملہ ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے سے متعلق تبادلہ خیال کی۔

ایران کے وزیر خارجہ ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کرنے کے مقصد سے اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔

 ان کا دورہ شام اس ملک کے اعلی حکام اور زلزلے سے متاثر ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی اور ایرانی قوم اور حکومت کا پیغام پیغام پہنچانا ہے۔

News Code 1915151

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha