6 فروری، 2023، 3:10 PM

پاکستانی وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، زلزلے سے تباہی پر اظہار افسوس

پاکستانی وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، زلزلے سے تباہی پر اظہار افسوس

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں، غم زدہ خاندانوں سے دلی ہم دردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے،  زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے، قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔

News ID 1914563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha