مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ایوان میں مذمتی قرارداد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ سینیٹ قرآن پاک کو جلانے، پھاڑنے اور بے حرمتی پر صدمے کا اظہار کرتا ہے۔ سینیٹ آف پاکستان ایسے شدت پسندوں اور جنونیوں پر سراپائے احتجاج ہے۔ اسلامو فوبیا پر مبنی نفرت انگیز، شیطانی عمل کی مذمت کرتے ہیں۔
مذمتی قرارداد کے متن کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کا گھناؤنا اقدام بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے خلاف ایک سازش ہے۔ یورپ کے سفیر کو طلب کرکے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس افسوسناک واقعے پر او آئی سی ممالک کے ساتھ رابطہ کیا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں مسئلے کو اٹھایا جائے۔
آپ کا تبصرہ