مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آیت اللہ سید محمد باقر محسن الحکیم کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
منگل کے روز اپنے ایک پیغام میں رہبر معظم نے آیت اللہ حکیم کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے معزز خاندان سے تعزیت کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے خدا سے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔
یاد رہے کہ شہید آیت اللہ حکیم عراق کے ایک بزرگ شیعہ عالم اور عراق میں اسلامی انقلاب کی سپریم کونسل کے رہنما تھے جو 2003 میں نجف میں ایک بم حملے میں 63 سال کی عمر میں شہید کردیے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ