17 دسمبر، 2022، 1:46 PM

پاکستانی سابق وزیراعظم نے جیو ٹی وی اور اس کے اینکر پر امارات میں ہتکِ عزت کیس کردیا

پاکستانی سابق وزیراعظم نے جیو ٹی وی اور اس کے اینکر پر امارات میں ہتکِ عزت کیس کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہے کہ عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاء جیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکے باز عمر فاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت (Libel and Slander) کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں۔

قبل ازیں عمران خان نے کہا تھا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد اسٹوری چلائی۔ نجی ٹی وی ، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ  متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہتان تراشی کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔

News ID 1913705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha