16 دسمبر، 2022، 3:21 PM

فرانس، عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد لقمہ اجل

فرانس، عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد لقمہ اجل

فرانسیسی شہر لیون کے قریب والکس این ویلن میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں تین سے 15 سال کی عمر کے پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقامی حکومت کے مطابق والکس این ویلن میں فلیٹوں کے سات منزلہ بلاک میں بڑے پیمانے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

چار افراد کی حالت تشویشناک ہے اور 10 دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں جن میں دو فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

وزیر داخلہ جیرارڈ درمانین نے کہا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم اس سلسلے میں جامع تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں تین سے پندرہ سال کے درمیان تھیں۔

News ID 1913696

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha