مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ’’ڈیمیج اینڈ لاس‘‘ فنڈ کا قیام موسمیاتی انصاف کی طرف عملی پیش رفت ہے۔ ’’کاپ ۔27‘‘ نے نئی تاریخ لکھی، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت عالمی قائدین نے اہم کردار ادا کیا۔
رپورٹ کے مطابق،’’ڈیمیج اینڈ لاس‘‘ فنڈ کے ذریعے سیلاب سمیت دیگر موسمیاتی نقصانات کے شکار ممالک کو مالی معاونت مل سکے گی، پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی۔پیرس ایکارڈ اور گرین مارشل پلان کے مقابلے میں ’’کاپ-27‘‘ نے عملی قدم اٹھا کر تاریخ لکھی ہے۔
آپ کا تبصرہ