مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی صوبہ بلوچستان سے غیر قانونی طور پر صوبہ سندھ میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ رینجرز اور پو لیس کی جانب سے غیر قا نو نی طور پرسندھ میں داخل ہو نے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 122افغا ن با شندے مبینہ طور پر بلو چستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔اس موقع پر رینجرز اور پولیس نے تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی کاغذات کی پڑتال نہ ہونے اور غیر ملکی شہریت پر گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار افراد میں 89 مرد،13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں ۔ افغان باشندوں کو قانونی کارروائی اور واپس افغانستان منتقلی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ