5 اکتوبر، 2022، 10:06 PM

سائفرمعاملے پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیراعظم کی اتحادیوں کو یقین دہانی

سائفرمعاملے پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیراعظم کی اتحادیوں کو یقین دہانی

 وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے قائدین کو سائفر کے معاملے پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیاہےکہ شہباز شریف کی زیر قیادت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں مولانا فضل الرحمان، آفتاب احمد شیر پاؤ، اختر مینگل سمیت اتحادی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکومتی حکمت عملی اور ملک کی سیاسی، داخلی اور معاشی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اتحادیوں نے سائفر معاملے کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی حمایت کا اعلان کیا اور فیصلہ کیا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو یقین دلایا کہ سائفر معاملے پر آئین و قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں افواج پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کی شدید مذمت کی گئی۔حکومتی اتحاد نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے متعلق کہا کہ افسوس ہے کہ ایسا شخص ملک کا وزیراعظم تھا جسے ملک اور اداروں کی پروا نہیں ہے۔

News ID 1912560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha