19 ستمبر، 2022، 10:49 PM

امریکا نے روس کے ساتھ روابط پر ایرانی ایئرلائنز کے 3 طیاروں پر پابندی عائد کردی

امریکا نے روس کے ساتھ روابط پر ایرانی ایئرلائنز کے 3 طیاروں پر پابندی عائد کردی

امریکی محکمہ تجارت نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے روس کو کارگو خدمات فراہم کرنے والی ایرانی ایئر لائنز کے تین بوئنگ 747 طیاروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارے رائٹرز نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی فضائی کمپنیوں کے تین بوئنگ 747 طیاروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جو امریکہ کے برآمداتی کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روس کو کارگو خدمات فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان طیاروں کا تعلق ماہان ایئر، فارس ایئر قشم اور ایران ایئر کی ایرانی فضائی کمپنیوں سے ہے جو روس کو الیکٹرانک آلات سمیت دیگر اجناس منتقل کرتے ہیں جو کہ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق روس کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی محکمہ تجارت کے مطابق اب اس فہرست میں کل 183 طیارے ہیں جن کی امریکی برآمداتی کنٹرول کی صریح خلاف ورزیوں کی وجہ سے نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آج جن تین ایرانی ایئرلائنز کی نشاندہی کی گئی ہے وہ پہلے ہی امریکی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں کا شکار ہیں۔

News ID 1912412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha