ترکمنستان کے صدر کل تہران کا دورہ کریں گے

ترکمنستان کے صدر کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا سرکاری دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر ترکمنستان کے صدر سردار محمد بردی اوف کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر سعد آباد محل میں ترکنستان کے صدر کا باقاعدہ استقبال کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور باہمی تعلقات کے فروغ ، علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ترکمنستان کے صدر ایران کے دو روزہ دورے کے دوران چند معاہدوں پر دستخط بھی کریں گے۔

News Code 1911189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =