مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں کو اپنا آلہ کار بھی سمجھتا ہے۔
خطیب زادہ نے اسرائیل کی علاقائي اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے میں ایک جعلی ، غاصب اور دہشت گرد حکومت کا سامنا ہے جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اور جو بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب کررہی ہے اور فلسطینی عوام نے اسرائيل کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
خطیب زادہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریفائل گروسی کے دورہ اسرائيل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اسرائيل کے اشاروں پر رقص نہیں کرنا چاہیے بلکہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل کرنا چاہیے۔ اسرائيل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
خطیب زادہ نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ ہندوستان کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ساتھ ، ہندوستانی وزير خارجہ اور ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ملاقات اور دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو کی ۔ ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کا دورہ ہندوستان کامیاب رہا ۔
خطیب زادہ نے کہا کہ کل پاکستان کے وزیر خارجہ تہران کا دورہ کریں گے اور عنقریب ترکمنستان کے صدر بھی ایران کا دورہ کریں گے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ ایران گرد و غبار کے معاملے کو علاقائي سطح پر حل کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اس سلسلے میں ایرانی ماحولیات کے ادارے کے اعلی اہلکاروں نے عراق ، کویت، امارات اور بعض دیگر ممالک کا دورہ کیا اور وہاں کے حکام کے ساتھ بات چيت کی ۔ انھوں نے کہا کہ گرد و غبار کا معاملہ علاقائی ممالک کا مشترکہ معاملہ ہے جسے مشترکہ تعاون کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ