حضرت امام خمینی (رہ) اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں/ نہ ہم ظلم کرتے ہیں نہ ظلم قبول کرتے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کی 33 ویں برسی کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی کے حرم مطہر میں عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) اسلامی جمہوریہ کی روح ہیں۔ اگر جمہوریہ سے اس روح کو نکال لیا جائے اور اس پر توجہ مبذول نہ کی جائے تو اس کا کوئي نقش باقی نہیں رہےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حاضرین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی آپ سب کو سلامت رکھے ہمارا دل اس نورانی محفل اور حضرت امام (رہ) کے لئے تنگ ہوگیا تھا ۔ اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرتا ہوں کہ اس نے ایک بار پھر اس جلسہ کو تشکیل دینے کاموقع عطا فرمایا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی عظیم شخصیت کے بارے میں فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت کے بارے میں ابھی بہت کچھ کہنا باقی ہے۔  حضرت امام خمینی (رہ) کی شخصیت کے بہت سے پہلو ابھی ناشناختہ ہیں۔ موجودہ نسل کو حضرت امام خمینی (رہ) کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔ بعض لوگ حضرت امام (رہ) کو مجھ حقیر سے موازنہ کرتے ہیں جبکہ ہمارے درمیان بہت بڑا فاصلہ ہے اور یہ فاصلہ نجومی فاصلہ ہے۔ حضرت امام خمینی(رہ)  صرف کل کے امام نہیں تھے، بلکہ وہ آج کے بھی امام ہیں اور آئندہ کے بھی امام ہیں۔ جوان نسل کے لئے حضرت امام (رہ) کی شخصیت کو پہچاننا اس لئے ضروری ہے کہ  مستقبل میں ملک اور قوم کی ہدایت کی ذمہ داری ان کے دوش پر عائد ہوگی، لہذا ان کے پاس حضرت امام (رہ) کی عظیم شخصیت کے مختلف پہلوؤں کے  بارے میں معلومات ہونی چاہییں ۔ حضرت امام خمینی (رہ) کی حیات طیبہ ہمارے لئے نمونہ عمل ہے ان کی زندگی کے بیشمار دروس ہیں ان دروس کو ان کی رفتار اور گفتار میں تلاش کیا جاسکتا ہے وہ گفتار اور رفتار میں بھی امام (رہ) تھے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ایک سال بعد پہلے صدارتی انتخابات ہوئے اس کے چند مہینے بعد پارلیمنٹ کے انتخابات منعقد ہوئے ۔ گذشتہ 43 برسوں میں ملک میں 50 انتخابات منعقد ہوچکے ہیں۔ عوام انتخاب کرتے ہیں، ووٹ ڈلتے ہیں، یہ انقلاب کی عظمت ہے ۔ حضرت امام (رہ) ایسے انقلاب کے رہبر تھے۔

News Code 1911088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha