اسرائیل جانے والے پاکستانی صحافی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستانی سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل جانے والے پاکستانی صحافی احمد قریشی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل جانے والے پاکستانی صحافی احمد قریشی کی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے نقطہ اعتراض میں کہا کہ جو پاکستانی اسرائیل کے دورے پر گئے اس پر ایوان میں اعتماد میں لیا جائے، احمد قریشی جو پاک فوج کے ادارے کے پروجیکٹ پر کام کرتے ہیں وہ بھی اسرائیل گئے ہیں، جو بھی اسرائیل گئے ہیں ان کی شہریت ختم کی جائے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم اخباری خبر پر کوئی بات نہیں کرسکتے، میں وزارت خارجہ سے کنفرم کرکے ایوان کو آگاہ کروں گا۔

سینیٹ میں قائد خزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ پر واضح لکھا ہے کہ آپ اس پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں کرسکتے، امپورٹڈ حکومت امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی پر لگی ہوئی ہے، اور پی ٹی وی کا ایک ملازم احمد قریشی بھی اسرائیل گیا ہے۔

News Code 1911040

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha