اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصہ میں واقع العیساویہ گاؤں میں اسرائیلی فوجی اڈے کو نذر آتش کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینی جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ  ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوجی اڈے کو آگ لگا دی گئی۔ اسرائیلی فوج آگ لگانے والے فرد یا افراد کو گرفتار کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔ حالیہ دنوں ميں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو شدید بربریت کا نشانہ بنایا، لیکن فلسطینیون نے بھی مختلف طریقوں سے اسرائيلی بربریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کے تحفظ کے سلسلے میں عملی طور پر ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

News Code 1911039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha