ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی پیر کے دن عمان کا دورہ کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پرعمان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اعلی وفد کے ہمراہ پیر کے دن عمان کے بادشاہ  ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پرعمان کا دورہ کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی اس سفر میں دوطرفہ تعلقات، علاقائي مسائل اور عالمی امور کے بارے میں عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید سے بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی صدر کا عہدہ صادرت سنبھالنے کے بعد عمان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ایران اور عمان کے تعلقات اچھی اور مطلوب سطح پر ہیں۔ صدر رئیسی اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں بھی باہمی تعاون کی چند دستاویزات پر دستخط کریں گے۔گذشتہ ہفتہ ایران کے 50 رکنی اقتصادی وفد نے عمان کاد ورہ کیا تھا۔  

News Code 1910928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha