مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا۔ پاکستانی وزارت داخلہ نے لندن میں مقیم سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 10 سال کی مدت کے لئے پاسپورٹ جاری کیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب چند روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزیر اعظم شہباز شریف نے دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد 2019 میں نواز شریف 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے لیکن وہ 4 ہفتوں کے بعد وطن واپس نہیں آئے۔
آپ کا تبصرہ