25 اپریل، 2022، 4:58 PM

لندن میں چار افرا د کو گھر میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا

لندن  میں چار افرا د کو گھر میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا

برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے ساؤتھ وارک میں چار افرا د کو گھر میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے ساؤتھ وارک میں چار افرا د کو گھر میں چاقو مار کر قتل کردیا گیا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو گذشتہ رات ڈیلافورڈ روڈ پر واقعے کی اطلاع ملی، پولیس کو ایک گھر میں چاقو کے وار سے زخمی 4 افراد ملے.پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروس کی کوششوں کے باوجود زخمی افراد دم توڑ گئے۔میٹ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔میٹ پولیس کے مطابق ساؤتھ وارک میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جو جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ہے۔

News ID 1910628

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha