24 اپریل، 2022، 11:48 AM

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغاز

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغازہوگیا ہے۔ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں 48.7 ملین ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا آغازہوگیا ہے۔ فرانسیسی صدارتی انتخابات میں 48.7 ملین ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ فرانس بھر میں 70000 پولنگ  اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون نے اپنی مدمقابل امیدوار جان ماری لیپن کی کامیابی پر فرانس میں خانہ جنگی کے خدشہ کا اظہار کیا ہے۔ فرانس کے موجودہ صدر نے سن 2017 کے انتخابات میں بھی ماری لیپن کو شکست دی تھی ۔ موجودہ صدر کی مدت 14 مئی کو اختتام پذير ہورہی ہے۔

News ID 1910612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha