ایرانی اسپیکر کی موجودگي میں قرآن کریم کی 29 ویں نمائشگاہ کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی موجودگی میں قرآن کریم کی 29 ویں نمائشگاہ کا افتتاح ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر ثقافت وارشاد اسلامی محمد مہدی اسماعیلی کی موجودگی میں قرآن کریم کی 29 ویں نمائشگاہ کا افتتاح ہوا۔ قرآن مجید کی نمائشگاہ کے افتتاح کے بعد " قرآن کریم و امام کریم " کے عنوان سے بہت بڑا سمینار منعقد کیا جائےگا جس میں ملک بھر کے مختلف صوبوں کے قرآنی اور ثقافتی اداروں کے 200 ڈائریکٹر شرکت کریں گے۔ قرآن مجید کی 29 ویں نمائشگاہ مصلی امام خمینی (رہ) میں برپا کی گئی ہے۔ قرآن مجید کی نمائشگاہ کا سلسلہ آج 14 رمضان المبارک سے لیکر 27 رمضان المبارک  تک جاری رہےگا۔

News Code 1910526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =