روس نے یورپی یونین کے 18 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

روس نے جوابی اقدام کے طور پر یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے جوابی اقدام کے طور پر یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک بدر کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے 5 اپریل کو 19 روسی سفارت کاروں کوغیر سفارتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے میزبان ملک بیلجیم چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

اب جوابی اقدام کرتے ہوئے روس نے بھی یورپی یونین کے وفد کے 18 ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

News Code 1910518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =