امریکی شہر بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 13 افراد زخمی

امریکی شہر بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے جب کہ اس مقام سے کئی دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعہ میں کم از کم 13 افراد زخمی ہو گئے جب کہ اس مقام سے کئی دھماکہ خیز آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ریاست نیویارک کے شہر بروکلین کے ریلوے اسٹیشن میں نارنجی تعمیراتی بنیان پہنے اور منہ پر گیس ماسک لگائے ایک مسلح شخص نے پہلے ایک ڈبہ پھینکا جس سے دھواں نکلا جس سے بھگدڑ مچ گئی۔

اس کے بعد اس شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔  فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر نیویارک پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔

پولیس کو ریلوے اسٹیشن سے دھماکہ خیز آلات بھی ملے ہیں جو پھٹنے سے بچ گئے تھے۔ اگر یہ مواد پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوتا پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

News Code 1910478

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha